کچھ ایجادات سے وابستہ دلچسپ باتیں

کچھ ایجادات سے وابستہ دلچسپ باتیں

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ہماری روزمرہ زندگی میں بے شمار ایسی ایجادات شامل ہو چکی ہیں جن کے بغیر جینے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس ضمن میں زیادہ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ان ایجادات میں سے بہت سی ایسی بھی ہیں جن سے عجیب و غریب یا پھر مضحکہ خیز باتیں بھی وابستہ ہیں- ایسے ہی کچھ ایجادات اور ان اسے وابستہ عجیب باتوں کے بارے اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو بتاتے ہیں۔

1۔ ویسلین ( پٹرولیم جیلی ) Robert Chesebrough نے ایجاد کی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ رابرٹ ایک چمچ روزانہ اپنی یہ ایجاد کھاتا بھی تھا-

2۔ کوئی نہیں جانتا کہ آگ بجھانے کے لیے استعمال کیا جانے والا فائر ہائیڈرنٹ کس نے ایجاد کیا کیونکہ اس کے مؤجد کی تفصیلات ایک آگ لگنے کے واقعے میں جل کر راکھ ہوگئی تھیں-

3۔ کنساس سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ Clara Lazen نے نیا مالیکیول tetranitratoxycarbon حادثاتی طور پر سائنس کلاس کے دوران دریافت کیا تھا-

4۔ کریڈٹ کارڈ Frank X McNamara نے اس وقت ایجاد کیا جب وہ ایک ہوٹل میں کھانا کھانے گیا اور بل کی ادائیگی کے لیے رقم ساتھ لے جانا بھول گیا-

5۔ ایڈولف ہٹلر امریکی صنعتکار اور فورڈ موٹر کمپنی کے بانی Henry Ford سے اس حد تک متاثر تھا کہ وہ اس کی تصویر ہمیشہ اپنی میز پر رکھتا تھا-

6۔ مائیکرو سوفٹ کے بل گیٹس٬ فیس بک کے مارک زکربرگ٬ ایپل کے اسٹیو جابز اور مشہور مؤجد تھامس ایڈیسن میں ایک بات مشترک تھی وہ یہ کہ یہ تمام افراد کالج کی ڈگری سے محروم تھے-

7۔ 1903 میں تھامس ایڈیسن نے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ بجلی کا کرنٹ کتنا خطرناک ہوتا ہے؟ ایک ہاتھی کو کرنٹ لگایا کر دکھایا-

8۔ لیو فینڈر تاریخ کے دو مقبول ترین گٹار ایجاد کیے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مؤجد کو خود گٹار بجانا نہیں آتا تھا-

9۔ Rudolph Diesel نے ڈیزل انجن ایجاد کیا لیکن 1913 میں اس مؤجد خود کو صرف اس لیے ہلاک کرلیا کہ اس کے خیال میں اس کی یہ ایجاد ناکام تھی-

10۔ میخائل کلاشنکوف اے کے 47 کلاشنکوف کا مؤجد تھا٬ اس نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ “ مجھے اپنی اس ایجاد پر فخر ہے لیکن اس کے ساتھ اس بات کا افسوس بھی کہ اسے دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں“- ایک سابق سوویت آفیسر کا کہنا تھا کہ میخائل کی خواہش تھا کہ “ میں کلاشنکوف کے بجائے کچھ اور ایجاد کرلیتا جیسے کہ گھاس کاٹنے کی مشین وغیرہ“-

11۔ ٹی بیگز حادثاتی طور پر وجود میں آئے- 1904 میں Thomas Sullivan نے سوچا کہ گاہکوں کو چائے کے سیمپل ڈبوں میں بھیجنے کے بجائے چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں بھیجے جائیں جبکہ دوسری جانب گاہکوں نے یہ سمجھا کہ ہم اس طرح شاید آسانی سے صرف پانی میں ڈبو کر چائے تیار کرسکتے ہیں- یوں اس طرح ان تھیلیوں ( ٹی بیگز ) ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا اور یہ ایک مکمل ایجاد بن گئی-

12۔ Edwin Armstrong نے ایف ایم ریڈیو ایجاد کیا لیکن اس پر اے ایم ریڈیو کے طاقتور حامیوں نے اتنا دباؤ ڈالا کہ ایڈون نے 1954 میں یہ سوچتے ہوئے خودکشی کرلی کہ اس کی ایف ایم ریڈیو کی ایجاد شاید ناکام ہوگئی-

13۔ Ruth Wakefield نے چاکلیٹ کوکیز ایجاد کرنے کے بعد اس شرط پر نیسلے کو فروخت کردیں کہ وہ تمام عمر اسے یہ کوکیز فراہم کرتے رہیں گے-

14۔ James Naismith نے باسکٹ بال کا کھیل ایجاد کیا لیکن یہ یونیورسٹی آف کنساس کا وہ واحد کوچ تھا جو اپنے کیریر میں صرف ہارتا رہا-

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top