پاکستانی فلم انڈسٹری کا ناقابل فراموش کردار اداکار ریحان

#Pakadakar
اداکار/ ریحان
دو برس قبل 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے،
ساٹھ کی دہائی میں فلمی دنیا سے وابستہ ہوئے ،
خوش لباس اور دبنگ لہجے کے کریکٹر ایکٹر ،ریحان شاید ہی کوئی درجہ اؤل کی اردو فلموں کی ہیروئین یا ہیرو ہو جن کے سیٹھ ٹائپ باپ کا کردار ریحان نے نہ کیا ہو ، خاندانی وقار اور رسوم و رواج پر سمجھوتہ نہ کرنے والا تنک مزاج مغرور امیر باپ کا کردار ادا کرنا ریحان پر ختم تھا ، دل لگی جیسی بلاک بسٹر فلم ،اور پاکستان کی سب سے زیادہ عرصہ تک نمائش پذیر فلم آئینہ ، ریحان کی پہچان ہیں ،بنارسی ٹھگ میں ظالم جاگیر دار کا کردار بھی ریحان کا ہی تھا ، لیکن ان سب سے ہٹ کر پاکستان کی پہلی ہارر مووی زندہ لاش کا مرکزی کردار بھی انہوں نے ہی ادا کیا تھا ، جسے دیکھ کر آج سے 55 سال قبل ناظرین تھرّا اٹھے تھے ،
ریحان پاکستان فلم انڈسٹری کے ناقابلِ فراموش اداکار تھے!
آپ بھی ان کے کسی یادگار کردار کا حوالہ دیں
کیا ان پر کوئی نغمات بھی پکچرائز ہوئے تھے ؟؟؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top