جنگ یرموک اسلام کی جنگوں میں سب سے بڑی جنگ تھی

جــنـــگِ یرموک اسلام کی جنگوں میں سے بڑی جــنـــگ تھی۔ چالیس ہزار مسلمان اور دو لاکھ رومی تھے

جب رومیوں نے اپنی صفوں کی ترتیب لگا دی تو سیف الله حضرت خالد بن ولید رضی الله عنہ نے ایک اونچی جگہ سے ان کی صفوں کی ترتیب دیکھی تو فرمایا

( هؤلاء قوم لا علم لهم بالحرب )
اس قوم کو تو جــنــگــوں کے اصولوں کا علم ہی نہیں ہے
چالیس ہزار کے ساتھ چھ دن دو لاکھ سے لڑتے رہے آخر کار ساتویں دن دو لاکھ کو عبرتناک شکست دے دی
جــنــگیــں تعداد اور ملٹری اکیڈمیز کی تعلیم سے نہیں جیتی جاتیں بلکہ قوتِ ایمانی اور جذبہ دینی کے بل بوتے پر فتح حاصل کی جاتی ہے
جنرل حمید گل مرحوم کہا کرتے تھے کہ
امـریـکہ کون ہوتا ہے ہمیں جـنـگی علوم سکھانے والا.
مسلمانوں نے جــنـــگ کا بنیادی اصول صف بندی بھی بچپن سے ہر مسجد میں صفوں کو سیدھا کر کے سیکھا ہے
دوسرا بنیادی اصول جو حکم جناب! یہ بھی نماز سے سیکھا کہ امام کے پیچھے بڑوں کی ماتحتی میں چلا جائے
اصول یہ قوم جانتی ہے مگر جذبہ کھو چکی ہے
اور صرف گورے رنگ اور جدید مشینری سے مرعوب ہونا شروع کر دیا ہے. نہ بدنی حریت باقی رہ گئی نہ فکری طور پر آزاد ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top