ایک ہی عمارت میں سحروافطار کے اوقات مختلف

 

سحر و افطار کے
مختلف اوقات
۔۔۔۔۔
برج خلیفہ:

دبئی متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے رہائشی ایک ہی عمارت میں رہتے ہوئے بھی تھوڑا سا مختلف اوقات پر سحر و افطار کرتے ہیں۔دبئی کے علماء دین کے مطابق، برج خلیفہ اتنی اونچی عمارت ہے کہ اس کی 150 ویں منزل سے اوپر رہنے والے روزہ کھولنے کے لیے دیگر افراد کے مقابلے میں 3 منٹ جبکہ 80 ویں منزل سے اوپر رہنے والوں کو 2 منٹ زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس ہی ترتیب سے سحری کے اوقات میں بھی فرق ہوتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس عمارت کی اوپر کی منزلوں میں رہنے والے افراد زمین پر رہنے والوں سے زیادہ دیر تک سورج کو دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کی اس بلند ترین عمارت میں 163 منزلیں ہیں جن میں سے 160 منزلیں رہائش کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top